سموگ تدارک کیس؛ ییلو ٹرین منصوبے پر تفصیلی رپورٹ طلب
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے ییلو ٹرین منصوبے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ذاتی حیثیت میں رپورٹ سمیت پیش ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے
سموگ سے متعلق سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواست پر ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پاسپورٹ بندش کے معاملے پر عدالت جائیں گے، شیخ وقاص اکرم
سڑکوں کی بحالی کا حکم
لاہور کی 3 سڑکوں کے سروس روڈز کی بحالی کا حکم دیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ٹیپا سروس روڈز کی مرمت ایک ماہ میں مکمل کرے، جیل روڈ، مال روڈ، اور ایم ایم عالم روڈ کے سروس روڈز بحال کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیلنج پر درخواست: وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل کو 27A کا نوٹس جاری
محکمہ ماحولیات کا مطالبہ
محکمہ ماحولیات سے ہیوی ٹریفک اور موٹر سائیکلوں سے متعلق پلان طلب کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ حکومت نے اتنی بڑی فورس بنا دی لیکن وہ کام کیا کر رہی ہے؟ حکومت نے فورس بنائی ہے تو فالو اپ بھی رکھے، فالو اپ عدالت نے تو نہیں لینا، حکومت نے اتنا پیسہ لگا کر فورس بنائی، فالو اپ بھی رکھے، وہ ای بائیکس جو لی تھیں وہ کہاں چل رہی ہیں؟ کیا ای بائیکس گھروں میں چل رہی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: سوات کا پہلا بورڈ آف سٹڈی اجلاس، تعلیمی و تحقیقی معیار میں بہتری کے لیے تجاویز پر غور
پالیسی سازی اور عدالتی نتائج
وکیل ای پی اے نے کہا کہ پالیسی بنا رہے ہیں، جوڈیشل واٹر کمیشن سے شیئر کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ ملتان میٹرو بس پر اربوں روپے ضائع کیے گئے، ییلو ٹرین پر اعتراض نہیں، انٹرنیشنل ماہرین شامل کریں۔ امید ہے کہ کینال روڈ منصوبے پر حکومت حساس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 7 دن ہسپتال میں گزارنے کے بعد ڈسچارج ہو گئے
واسا کی کارکردگی
عدالت نے واسا کو جمعہ تک کام مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کام مکمل نہ ہوا تو واسا کیخلاف کارروائی ہوگی۔ واسا نے لاہور میں کھدائی شروع کی تھی، کہاں تک پہنچی؟ واسا نے برسات سے قبل یہ سب کام مکمل کرنا تھا، ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ واسا کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔
اگلی سماعت کا اعلان
عدالت نے ییلو ٹرین منصوبے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے واسا کے ڈی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، اور کہا کہ واسا کے ڈی جی تعمیراتی کام سے متعلق آ کر آگاہ کریں۔ عدالت نے سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔








