پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا

پاکستان میں پہلا مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا کیس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس سے متاثر پاکستانی گزشتہ ماہ سعودی عرب سے آیا ہے۔

مریض کی حالت اور علاج کی تفصیلات

جیو نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ 4 ستمبر کو متاثرہ شخص دل کے علاج کیلئے جہلم کے پرائیویٹ ہسپتال میں داخل ہوا۔ اگلے دن عالمی ادارہ صحت اور سعودی حکام نے متاثرہ شخص کے مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

متاثرہ شخص کی صحت یابی

حکام نے یہ بھی بتایا کہ متاثرہ شخص کو بےنظیربھٹو ہسپتال راولپنڈی کے آئی سی او وارڈ میں منتقل کیا گیا، جبکہ مریض کے رابطے میں آنے والے 40 سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جو سب منفی آئے۔ حکام نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص صحت یاب ہونے کے بعد کھاریاں میں اپنے گھر میں رہائش پذیر ہے۔

مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس کی تاریخ

حکام کے مطابق مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس بیماری 2012 میں سامنے آئی۔ یہ وائرس اونٹوں سے انسانوں کو لگنے والی بیماری ہے، اس وائرس کے سب سے زیادہ کیس 2204 سعودی عرب سے رپورٹ ہوئے جہاں پر اب تک 862 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...