قصور میں گلی میں کھیلتی بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم اپنے مخصوص اعضو سے ہی محروم ہوگیا

وائرل ویڈیو کا پس منظر
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ناعاقبت اندیش نوجوان کو گلی میں سائیکل پر کھیلتی معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شر پسندوں نے قانون کی حکمرانی کو روندا
افسوسناک واقعہ کی تفصیلات
اب اطلاع ملی ہے کہ وہ نوجوان اپنے مخصوص اعضا سے ہی محروم ہوگیا۔ ایکس (ٹوئٹر) پر صحافی محمد عمیر نے لکھا کہ قصور کی شاہ عنایت کالونی میں گلی میں کھیلتی کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ 25 جولائی کو پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں باراتیوں کی بس کھائی میں جا گری ، 18افراد جاں بحق
ملزم کی شناخت اور انجام
بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔ عمیر نے مزید لکھا کہ ملزم واردات کی نیت سے بیٹھا تھا کہ لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم کا اپنے نیفے میں لگا پسٹل چل گیا جس سے ملزم اپنے مخصوص اعضا سے محروم ہوگیا۔
ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے، تاہم عمیر کے اس دعوے کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
سوشل میڈیا پر ردِ عمل
بچی سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا۔
ملزم واردات کی نیت سے بیٹھا تھا، لوگوں نے پکڑنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم کا اپنے نیفے میں لگا پسٹل چل گیا جس سے ملزم اپنے مخصوص اعضا سے محروم ہوگیا۔ ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ https://t.co/35rMq90hPz— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 28, 2025