آپریشن سندور کی ناکامی، بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر فیک انکاؤنٹرز شروع کردیئے، کن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات
بھارت کا نئے آپریشن کا آغاز
لاہور (طیبہ بخاری سے) ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی کے بعد بھارت نے آپریشن مہادیو کے نام پر دوبارہ فیک انکاؤنٹرز شروع کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے 190ملین پاؤنڈکیس میں عمران خان کو 14سال قیدکی سزا ہوگی: شیر افضل مروت
نئے مذموم منصوبے کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے نیا مذموم فوجی منصوبہ ’’آپریشن مہادیو‘‘ شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت غیر قانونی طور پر جبراً حراست میں رکھے گئے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹرز میں استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 12 سال قبل پسند کی شادی کرنے والی چار بچوں کی ماں کو والدین کے گھر میں قتل کردیا گیا۔
آپریشن مہادیو کا مقصد
سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا مقصد نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی تحریکِ آزادی کو کچلنا ہے بلکہ اندرون ملک سیاسی ساکھ بحال کرنا بھی ہے۔ بھارت یہ کوشش کر رہا ہے کہ اسے ایک کامیاب فوجی مہم کے طور پر پیش کیا جائے، تاکہ ’’آپریشن سندور‘‘ کی خفت مٹائی جا سکے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے فوری بعد بھی بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں کشمیر کے 2 شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کرنے پر بھارتی فوج نے بہیمانہ طور پر انکاؤنٹر میں شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کے دوران اصلاحات کا ریکارڈ بریک: 600 سے زائد اقدامات، توانائی سیکٹر سب سے آگے: پاکستان ریفارمز رپورٹ 2026 جاری
پاکستان کے خلاف کارروائیاں
سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ منصوبے کے تحت مختلف جیلوں میں قید افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں۔ ان 56 افراد کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی 29 اور 30 اپریل کی پریس کانفرنسز میں بتائی ہیں۔ حسب روایت فیک انکاؤنٹرز کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیاروں کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں منشیات کی اسمگلنگ کیلئے کرکٹ بیٹ اور فٹ بال استعمال ہونے کا انکشاف
پاکستان کے خلاف بیانات کی تیاری
سکیورٹی ذرائع نے مصدقہ اطلاعات کے مطابق بتایا کہ غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گئے افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔ ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی فوج کی بدنامی
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بدنام زمانہ ہے۔ ’’آپریشن مہادیو‘‘ بھارتی فوج کی جانب سے فیک انکاؤنٹرز کا تسلسل ہے۔ پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت مکمل طور پر بوکھلا چکا ہے۔








