ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جن لوگوں کو کسی مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہے ان کو ابھی مزید چند یوم انتظار کرنا پڑے گا اور گھر میں جس قدر بھی نحوست والی صورت حال ہے وہ تو ایک دو دن میں ختم ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جن لوگوں کی وجہ سے پریشانیوں میں گھرے ہوئے تھے، ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ مکھن میں سے بال کی طرح۔ حالات آپ کے حق میں جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سویڈن کا پارلیمانی رابطوں کے فروغ اور پارلیمانی دوستی گروپ کی تشکیل پر اتفاق
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ وہ سات یوم لگاتار سورة بقرہ کی تلاوت سنا کریں۔ گھر میں اونچی آواز سے لگائیں، ساری مصیبتیں بھاگ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستانی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج ایک اچھا دن ہے، کافی دنوں سے جس کام میں ہاتھ نہیں پڑ رہا تھا اب اس میں خاطر خواہ کامیابی مل سکے گی اور روزگار کے حوالے سے بھی کوئی اہم اقدام ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے 24نومبر کا احتجاج منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا، سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ بار بار آزمائش میں آ جاتے ہیں۔ ماضی میں کوئی ایسی غلطی ضرور ہوتی ہے جو آپ کا پیچھا کررہی ہے، ان دنوں توبہ سے کام لیں اور تمام ناجائز راستے بالکل چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بندش جیسی صورتحال برقرار ہے۔ آپ کو چاہیے کہ یا کریم یا سلام یا پھر یا ولی کا ورد دن میں 1000 مرتبہ کیا کریں اور اپنا صدقہ بھی دیں۔ بے حد ضروری عمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جب تک خود کو روحانی طور پر مضبوط نہیں کریں گے کچھ حاصل بھی نہیں ہوگا۔ ان دنوں آپ کو ہر قدم سوچ سمجھ کر رکھنے کی ضرورت ہے۔ لاپرواہی، جلد بازی نقصان دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی ہر جمعرات کو اڈیالا جیل جاؤں گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کے حوالے سے ان شاءاللہ کوئی اچھی خبر ہے۔ کافی دنوں سے جو معاملات رکاوٹوں کے شکار تھے وہ اب ٹھیک ہو سکیں گے اور جن لوگوں سے امید تھی وہ کام آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پتوکی میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی نو عمر لڑکی سے مبینہ زیادتی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ شاہد غلط سمت سفر کررہے ہیں۔ اس طرح تو اور بھی نقصان ہو سکتا ہے۔ حالات توبہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بھی مشکل میں ہوں، کسی مقدمے، انکوائری وغیرہ میں ہوں یا نوکری کا خطرہ ہو، ان سب سے نجات ملے گی، ان شاءاللہ، اب تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی صدر ’’کمزور آدمی‘‘ اگر نیتن یاہو وزیر اعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا: ٹرمپ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور سب طرف توجہ دیں۔ اپنے ہوں یا غیر، کسی کا اعتبار نہیں کرنا سب مطلب پرست ہیں۔ آپ کب اپنی زندگی بنائیں گے، اب خود پر توجہ دے دیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تھوڑا سا انتظار اور کرلیں، ان شاءاللہ اچھے وقت کا سامنا ہو رہا ہے اور آپ کے لئے اب راستے کھلنا شروع ہو گئے ہیں، اس کا اندازہ آنے والے دو تین یوم میں ہو جائے گا۔








