بانی پی ٹی آئی کے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے پر خواجہ آصف کا ردِعمل
وزیر دفاع کا عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے پر رد عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے معاملے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریجن میں 39 افراد کے پاس 198 شیر اور چیتے ہونے کا انکشاف
سیاسی مقاصد کے لیے خاندان کا استعمال
ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں بلکہ سیاسی منافع تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا۔
بچے اور قربانیاں
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور ان کے بچے ان کی اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔ وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، یہ منافقت میں لپٹی بزدلی ہے۔








