ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار بھارت کا سیمی فائنل میں پاکستان سے پھر مقابلہ

بھارتی لیجنڈز کا سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز کی ٹیم کا اب ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: قتل کیس ؛سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک سے ورثا سے راضی نامے کی تصدیق مسترد کردی

بھارتی چیمپئنز کی شاندار فتح

تفصیلات کے مطابق منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے اہم میچ میں بھارتی چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارتی لیجنڈز کو مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 14 شہداء پولیس کے لیے شہید پیکیج کی منظوری، وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں: وزیر قانون پنجاب

بھارتی ٹیم کی کامیابی کی کنجی

اہم بات یہ تھی کہ بھارت کو یہ ہدف 14.1 اوورز کے اندر مکمل کرنا ضروری تھا تاکہ بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ تاہم بھارت نے اسٹورٹ بنی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہدف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی اور آخری ٹیم بن گئی۔ اس سے قبل منگل کے روز ہی پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

سیمی فائنل کی مکمل لائن اپ

بھارت کی جیت کے بعد سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اب ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم پاکستان اور ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود بھارت 31 جولائی کو آمنے سامنے آئیں گے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل اسی روز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: قطرمیں کشمیری ویٹر نے امریکی پریس سیکریٹری سے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی

پاک بھارت ٹاکرا اور کھلاڑیوں کے تحفظات

واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مطالبہ کیا گیا کہ شاہد آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ نہ بنایا جائے، بھارتی کرکٹر شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی مخالفت کی تھی۔

آنے والے میچ کی توقعات

جس کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو منسوخ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارتی کھلاڑی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرتے ہیں یا ایک بار پھر گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کردیتے ہیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...