وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
فائرنگ کا واقعہ
راولپنڈی (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین سول سرونٹس کی تعریف میں نہیں آتے، سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا 20 نومبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
شہداء کی شناخت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت پانچ جوانوں سمیت شہید ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں شامل ہیں:
- لانس نائیک محمد اللہ
- لانس نائیک اختر زمان
- لانس نائیک شاہد اللہ
- لانس نائیک یوسف علی
- سپاہی جمیل احمد جام
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جن طالبان کیلئے الزامات برداشت کئے، آج وہی بھارت کیساتھ کھڑے ہیں: خواجہ آصف
عزم و حوصلہ
آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، علاقے میں پائے جانے والے دیگر خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
شہداء کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کے مطابق 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید کا تعلق فیصل آباد سے ہے، جنہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے۔ 30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر، 30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق لکی مروت، 29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ کا تعلق ضلع ٹانک، 31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی، اور 26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے۔








