گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد سکولوں میں تدریسی عمل کب شروع ہوگا؟ نئی تاریخ سامنے آگئی
تعلیمی عمل کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرمیوں کی طویل تعطیلات کے بعد شہر لاہور کے سکولوں میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز 18 اگست سے ہوگا۔ 3 مسلسل تعطیلات کے باعث تعلیمی سرگرمیوں میں تاخیر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کے خلاف مبینہ ہراسانی کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی
سکولوں کے کھلنے کی تاریخ
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے 14 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان تو کیا گیا ہے، تاہم لاہور میں 3 مسلسل تعطیلات کے باعث عملی طور پر تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اب 18 اگست بروز پیر سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت بلندترین سطح پر پہنچ گئی
یومِ آزادی کی تقریبات
حکام کے مطابق، 14 اگست کو سکول صرف یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے کھولے جائیں گے، اس دن تدریسی عمل نہیں ہوگا۔ 15 اگست کو شہر بھر میں چہلم حضرت امام حسینؓ اور داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والے رہنماؤں کی غالب اکثریت وکلاء کی تھی، یہ وکلاء ہی تھے جنہوں نے برصغیر کے عوام کو غلامی سے آزاد کروایا۔
باقاعدہ تدریسی عمل
ایسی صورت میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد طلبہ اور اساتذہ پیر 18 اگست سے ہی باقاعدہ تدریسی عمل کا آغاز کریں گے۔
تعلیمی اداروں کی کھلنے کی پابندی
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ 14 اگست سے قبل کسی بھی تعلیمی ادارے کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔








