بلوچستان میں امن و امان سمیت اور بھی بہت سے مسائل ہیں، سلیم مانڈوی والا
بلوچستان میں مسائل کی نشاندہی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان سمیت اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:عظمیٰ بخاری
پاک ایران گیس پائپ لائن کی حالت
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹ ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ابھی بھی بات چیت جاری ہے، یہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے نہیں بلکہ عام پاکستانیوں کے مفاد کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور انتظامیہ کو مفلوج کر دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے ہر شہر میں بدترین ٹریفک جام ہے اور لوگ ایمبولینسز میں مر رہے ہیں، اختیار ولی خان
پریس کانفرنس کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے چیئرپرسن کمیٹی کامرس انوشہ رحمان کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔ اس دوران سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 6 ماہ سے ایران افغانستان ٹریڈ سے متعلق مسائل سامنے آ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 24ہزار300روپے کمی
آئندہ کے اقدامات
ہم نے فیصلہ کیا کہ ایران اور افغانستان ٹریڈ کے مسائل سننے اور حل کرنے کے لیے کوئٹہ جائیں گے۔ بلوچستان حکومت کو اس معاملے میں اعتماد میں لیا اور یہاں کے تاجروں سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پرعزم ہے بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے
بلوچستان کی اہمیت
سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ بلوچستان میں امن و امان سمیت اور بھی بہت سے مسائل ہیں۔ بلوچستان بھی دیگر صوبوں کی طرح اہم ہے، وفاق کی ذمہ داری ہے کہ یہاں کے مسائل حل کرے۔ ہمیں بلوچستان میں یہ ختم کرنا ہے کہ یہاں توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔
محرومی کا خاتمہ
بلوچستان میں محرومی کے تاثر کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ اگر مشترکہ طور پر بلوچستان کی عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کر سکے تو یہ ناکامی ہوگی۔








