ناراض بیوی کا شوہر کے ہاتھوں قتل: چھ ماہ سے میکے میں رہائش
شوہر کا ظلم: بیوی قتل
واقعہ کا پس منظر
پاکپتن (ویب ڈیسک) پاکپتن میں روٹھی بیوی کو منانے آنے والے شوہر نے کلہاڑیوں کے پہ درپہ وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
بیوی کا انکار اور شوہر کی جنون
آج نیوز کے مطابق پاکپتن کے گاؤں 40 ایس پی میں 6 ماہ قبل حمیرا بی بی نامی خاتون شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ گئی تھی۔ خاوند شہزاد اپنی روٹھی بیوی کو منانے سسرال آیا، لیکن بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔
خوفناک حملہ
بیوی کے انکار پر وہ مشتعل ہو گیا۔ رات کے پچھلے پہر گھر میں داخل ہو کر بیوی پر حملہ آور ہوگیا اور کلہاڑیوں کے پہ در پہ وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کے بعد ملزم موقع سے فرارہوگیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کارروائی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔