شہداء وطن کو سلام، لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے
شہدائے وطن کو سلام
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3سال بیت گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ہسپتال میں گلبدین حکمت یار کی عیادت کے بعد ’’ایکس‘‘ پر پیغام تصویر کیساتھ شیئر کر دیا۔
پاک فوج کی بے لوث خدمات
تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے کی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے، جنگ ہو یا ناگہانی آفت، عوام کو پاک فوج نے کبھی نہ مایوس کیا نہ تنہا چھوڑا۔ عوامی خدمت کی ایسی ہی بے لوث مثال 2022میں سیلابی صورتحال کے دوران دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو بہت زیادہ شدت سے نشانہ بنایا جائے گا اور فوج نئے اہداف پر غور کر رہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
لیکٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی قیادت
یکم اگست 2022 کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید خود وہاں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے پہنچے تھے تاکہ ان میں تیزی لائی جا سکے۔ ریسکیو مشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کر رہے تھے، موسم کی خرابی کے پیش نظر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ڈگری کیس، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
المناک حادثے کے متاثرین
اس المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجر سعید احمد، میجر محمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوگئے۔ بریگیڈیر امجد حنیف شہید حادثے سے کچھ عرصہ قبل ہی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
قوم کا سوگ
اس دردناک حادثے نے ہر آنکھ اشک بار کر دی جبکہ ملک کی فضاء کئی دن تک سوگوار رہی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید انتہائی پروفیشنل آفیسر تھے جو پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پر تعینات رہے۔ نومبر 2020 میں انہیں تھری سٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا پیغام
آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک فوج ملک و قوم کی ہر مشکل گھڑی میں ہر ممکن مدد کے لیے ہر دم تیار رہی ہے اور رہے گی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔








