صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی تشخیص، تازہ میڈیکل رپورٹ اہل خانہ کو موصول ہوگئی
ملاقات کے مقاصد
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ
وزیرِ اعلیٰ کی بریفنگ
وزیرِ اعلیٰ نے صدرِ مملکت کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبے
صدرِ مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔








