ملک بدری کی اضافی مدت بھی ختم ہو گئی، افغان مہاجرین کی بے دخلی شروع
افغان مہاجرین کی بے دخلی کا عمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بدری کی اضافی مدت بھی ختم ہو گئی اور اب افغان مہاجرین کی بے دخلی شروع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے دفاتر کے 50فیصدعملے کو آن لائن کام پر منتقل کرنے کا حکم
پی او آر کارڈ ہولڈرز کی حیثیت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق افغانی مہاجرین کے لیے ملک بدری کی اضافی مدت کے خاتمے کے بعد پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر میاں مسعود احمد خان بسی شریف انتقال کر گئے، تدفین کل پاکپتن میں ہو گی
وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی، 31 جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی میں معاونت کریں گے۔ فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغانوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا، دنیا ہماری ترقی کی رفتار پر حیران ہے: وزیر خزانہ
انخلاء کے حوالے سے اہم معلومات
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے سوا کسی زیر سماعت مقدمے میں افغان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔
افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
دوسری جانب افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد خان متقی پیر کو پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔








