پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انجری سے واپسی کے بعد پشاور زلمی کے اوپنر بیٹر صائم ایوب کا بیان سامنے آگیا
سیریز کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی کمانڈر نے مئی 2025 کی فضائی جھڑپ میں پاکستان کی ایئر سپیریئرٹی کی تصدیق کر دی
میچز کی ترتیب
سیریز کا افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق ہر ٹیم حریف ٹیموں سے 2 مرتبہ میچ کھیلے گی۔ سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔
میچوں کا شیڈول
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا، دوسرا میچ 30 اگست کو متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین کھیلا جائے گا، یکم ستمبر کو تیسرا میچ متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان ہوگا، دو ستمبر کو چوتھا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا، چار ستمبر کو پانچواں میچ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھیلا جائے گا، اور پانچ ستمبر کو چھٹا میچ افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوگا۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان ہوگا۔








