آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
پاکستان کا تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں 2016 سے 2025 تک 29 فیصد سالانہ اوسط اضافہ
امریکی صدر کی کردار
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گروپوں میں فحش مواد دکھا کر بلیک میل کرنے والے گروہوں کا انکشاف
تاریخی معاہدے کی اہمیت
ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد۔ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کو سراہتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی میٹنگ
یاد رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز آذربائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا تھا جہاں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔








