بیرسٹر سیف کا نیا بیان سامنے آیا
اسلام آباد میں مشیرِ اطلاعات کا بیان
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے کسی پر شیلنگ نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو سزا ہونا ممکن نہیں ،حکومت کی ساکھ خراب ہوچکی : اسد قیصر نے اگلی حکمت عملی بتا دی
محسن نقوی کی پریس کانفرنس پر ردعمل
انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس میں الزامات جھوٹ کا پلندا ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کی، کے پی کے سے قافلے میں پی ٹی آئی کارکن ہی موجود ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ جھوٹ بول کر عوامی رائے تبدیل نہیں کر سکتے۔
امن کا پیغام
"جنگ" کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے پاس اسلحہ ہوتا تو رات موٹر وے پر نہیں گزارتے، آگے جاتے۔ پی ٹی آئی کا قافلہ پرُامن ہے اور ہمارے مقاصد واضح ہیں۔