کراچی میں انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشن طالبات کے نام
کراچی میں انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی جیسے ہی اسرائیلی پارلیمنٹ میں داخل ہوئے اپوزیشن اراکین باہر چلے گئے۔۔۔ ایسا کیوں ہوا؟ جانیے
پوزیشن ہولڈرز کی فہرست
چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے مجموعی 1100 میں سے 1021 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کی طالبہ انوشہ نوید بنت نوید سرور رول نمبر 510892 نے 1015 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا، خواجہ آصف
امتحانات میں امیدواروں کی تعداد
ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 28ہزار 259 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 27ہزار 323 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 15ہزار 572 امیدوار کامیاب قرار پائے اور اس طرح کامیابی کا تناسب 56.99 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: میوزیم ہمیں تہذیب، اقدار اور جدوجہد کی جھلک دکھاتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر پیغام
کامیاب امیدواروں کے درجات
ان امتحانات میں 1998 امیدوار اے ون گریڈ، 3471 اے گریڈ، 4070 بی گریڈ، 4095 سی گریڈ، 1878 ڈی گریڈ اور 60 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو مثال بنایا جائے گا: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ
نتائج کی دستیابی
نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں جہاں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔
کامیاب امیدواروں کی تقریب
چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈرز طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلبہ کے ساتھ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا۔








