رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی سے 14 اگست کو احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل
رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی سے اپیل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی کے دن احتجاج کی کال واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی
14 اگست کے دن کا پیغام
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ 14 اگست کا دن معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، اس لیے پی ٹی آئی کو اپنا احتجاج ایک دن پہلے یا بعد میں رکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر فرزانہ باری سمیت 10 خواتین گرفتار
پارلیمنٹ اور 27 ویں ترمیم
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایکسٹینشن کے مخالف ہیں، 27 ویں ترمیم ابھی زیر غور نہیں ہے لیکن ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد حکومت کا خاتمہ، ڈالر کے مقابلے شامی پاؤنڈ کی قدر میں نمایاں اضافہ
پی ٹی آئی کا پیغام
واضح رہے کہ 6 اگست کو پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں پارٹی کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ملک میں جاری فاشزم کے خلاف پوری قوت سے سڑکوں پر نکلے۔
ناکام احتجاج کے بعد کا ردعمل
یہ پیغام 5 اگست کو پی ٹی آئی کے ناکام احتجاج کے بعد سامنے آیا تھا۔








