وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
پاکستان میں نئے سفراء کی تعیناتی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
نئے سفراء کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وزیراعظم کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔ یہ منظوری وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھیجی گئی سمری پر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ وزیراعظم آفس نے جاری کردیا
شفقت علی خان کی تعیناتی
ذرائع کا کہنا ہے کہ شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔ شفقت علی خان اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، اور وہ اس سے پہلے پاکستان کے پولینڈ اور روس میں سفیر رہ چکے ہیں۔
فیصل نیاز ترمذی کی نئی ذمہ داریاں
ذرائع کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔








