ٹیکسیلا میں تین بچے ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق، دو شدید زخمی
حادثے کی تفصیلات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیکسیلا میں تین بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
حادثے کی جگہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں یہ واقعہ واہ ریلوے سٹیشن پر پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہین رسالت (295 سی) کا مقدمہ درج
ریسکیو کی کارروائی
ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں واہ جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
علاقہ مکینوں کی گواہی
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آگئے تھے، جو تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئے۔








