لیسکو میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب، اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب

لیسکو کی شاندار تقریب کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایکسپو سنٹر لاہور میں لیسکو کے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمین کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے وژن، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایات اور ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی رہنمائی میں مالی سال 25-2024 کے دوران شاندار کارکردگی کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: واروِکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب اور لاہور قلندرز کا تاریخی عالمی اشتراک، کرکٹ کے نئے دور کا آغاز
تقریب کے مہمانِ خصوصی
تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاء اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ تھے، جنہوں نے معزز مہمانان، افسران اور ملازمین میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری
اعزازی شیلڈز کی پیشکش
تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جن میں احتشام خٹک (پراجیکٹ اینالسٹ اے ڈی بی)، افشاں سعید (کنسلٹنٹ اے ڈی بی)، بریگیڈیئر سید نیر عباس (سیکٹر کمانڈر رینجرز)، بلال صدیق کمیانہ (سی سی پی او لاہور)، اور لیسکو بورڈ کے ممبران طاہر بشارت چیمہ، محمد خالد خان اور رانا عبیداللہ انور شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی مذاکرات نہیں ہیں، جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، محسن نقوی کا بیان
لیسکو کی حکمت عملی اور دیکھنے کے مقاصد
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد خالد خان (جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن) نے کہا کہ لیسکو کا مقصد شفاف، مستحکم اور صارف دوست توانائی نظام کا فروغ ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف اعزاز ہیں بلکہ ذمہ داری کا احساس بھی دلاتے ہیں کہ ہم سب مل کر لیسکو کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ 250 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب
ایوارڈز کا مقصد اور اہمیت
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو عامر ضیاء نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کے افسران و ملازمین نے اپنی محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔ یہ ایوارڈز ان کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جھنگ میں شہریوں کا پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین
چیف ایگزیکٹو کا بیان
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو ہماری ماں ہے۔ لیسکو کی کامیابی کا راز ٹیم ورک اور محنت میں پوشیدہ ہے۔ لائن سٹاف ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہمارا مقصد ایک شفاف، مستحکم اور صارف دوست توانائی نظام کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ نو مئی کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
لیسکو کی خدمات کی تعریف
لیسکو بورڈ ممبر طاہر بشارت چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیسکو کا ہر شعبہ ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور ایسی تقریبات ملازمین میں خدمت کا جذبہ مزید بڑھاتی ہیں۔
شرکت کرنے والے افراد
تقریب میں میڈیا نمائندگان اور لیسکو کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران و ملازمین نے بھی بھرپور شرکت کی۔