لاہور گلبرگ میں 15 لاکھ روپے ڈکیتی کے ڈرامے کا پول کھل گیا
ڈکیتی کا ڈراما بے نقاب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈراما رچانے کا پول کھل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ، جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام کو طالبعلم کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں باپ کے حج کے لیے آئے 15 لاکھ روپے آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہونے پر ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی کال چلائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ سانحہ، شہید افراد کے اہل خانہ کا دکھ ناقابل بیان ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
ملزم کی شکایت
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے بتایا کہ ملزم نے ون فائیو پر کال کی کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی اور 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔
ایف آئی آر اور گرفتاری
ایف آئی آر کے مطابق عبیداللہ کے بھائیوں عمر اور عبداللہ نے اپنے والد کے حج کے لیے 15 لاکھ روپے بھجوائے تھے۔ ملزم عبیداللہ سے رقم آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہوئی۔ پولیس نے سب انسپکٹر سعد افتخار کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.








