احتجاج اور صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ وقت کی ضرورت ہے: حافظ نعیم الرحمان
کراچی میں بحرانوں کی صورتحال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بحرانوں کا انبار لگا ہوا ہے۔ ملک اور صوبے کو چلانے والے شہر کا کوئی پُرسان حال نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظوری کے بعد کیااب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا امکان ہے؟
انفراسٹرکچر کی حالت
انفراسٹرکچر تباہ حال اور شہری بجلی، پانی، سیوریج، خستہ حال سڑکوں و ٹرانسپورٹ سمیت صحت و تعلیم کے مسائل کا شکار ہیں۔ نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی دبئی سے دہلی جانے والی پرواز سے کارتوس برآمد
سیاسی صورتحال
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسلط کر کے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک حادثات کی بنیاد پر لسانی فسادات کو ہوا دی جا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم یہاں ایک بار پھر لسانی فسادات کروانا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپین اور پرتگال سمیت چار ممالک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 19 ویں صدی میں پہنچ گئے۔
جماعت اسلامی کا کردار
کراچی میں ملک کے ہر علاقے اور زبان بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ اگر کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حق نہ دیا گیا اور عوام کے مسائل حل نہیں کیے گئے تو جماعت اسلامی بھرپور تحریک چلائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ (پروگرام ہوسٹ) صرف تب تک اچھے رہتے ہیں جب تک انٹرویو ختم نہ ہو، میں انہیں اندر سے جانتا ہوں، عاطف اسلم نے پروگراموں میں شرکت کے لیے زیادہ معاوضہ مانگنے کی وجہ بتا دی۔
عدلیہ اور پارلیمان کی صورتحال
ملک میں عدلیہ کو تباہ اور 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کے دانت توڑ دیئے گئے ہیں اور اب 27ویں آئینی ترمیم کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی نمائندوں کی نااہلی کا فیصلہ سیاسی اور قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
عالمی مسائل پر جائزہ
ملک میں اعتماد کا بحران مزید بڑھ رہا ہے اور نوجوان مایوس ہو رہے ہیں۔ اہل غزہ و فلسطین کو بھی ہر گز تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ان کے حق میں احتجاج اور صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم وقت کی ضرورت ہے۔ یوم آزادی کے فوری بعد فلسطین کے حوالے سے پورے ملک میں از سر نو تحریک چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
پریس کانفرنس کی تفصیلات
ان خیالات کا اظہار انہوں نے "ادارہ نور حق" میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، ٹاؤن چیئر مین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد، ٹاؤن چیئر مین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان، ٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب، سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی، نائب صدر عمران شاہد و دیگر بھی موجود تھے۔
غزہ کی صورتحال
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ اسرائیل بدترین بمباری کرکے ہمارے فلسطینی بھائیوں کو شہید کر رہا ہے اور بھوک اور قحط سے بھی لوگوں کو شہید کر رہا ہے۔ ابتک فلسطین میں 247 صحافی شہید ہو چکے ہیں۔ ہم حماس اور فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جو تمام تر ظلم و ستم کے باوجود استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔








