بھارت: جہیز کے معاملے پر سسرالیوں نے خاتون کو بیٹے کے سامنے زندہ جلادیا
ہندوستان میں دل دہلا دینے والا واقعہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں جہیز نہ لانے پر خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے درندہ صفت سسرالیوں نے زندہ جلا ڈالا۔ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کردیا
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سسرالیوں نے تشدد کے بعد خاتون کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون کی شناخت نکی کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی سی ڈی نے 12 ربیع الاول کے وائرل بینر کی تردید کردی
جہیز کے لیے مسلسل تشدد
نکی کی بڑی بہن کنچن کی شادی بھی اسی گھر میں ہوئی تھی، دونوں دیورانی جیٹھانی تھیں۔ کنچن کا کہنا ہے کہ ہم دونوں بہنوں کو جہیز کے لیے مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور سسرال والوں نے 36 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے عوام تعلیم اور روز گارمانگتے ہیں تو یہ انکا بنیادی حق ہے: حافظ نعیم الرحمان کا جعفر آباد میں ’’بنو قابل انٹری ٹیسٹ‘‘ کے شرکاء سے خطاب
تشدد کا آغاز
کنچن نے بتایا کہ نکی کی شادی 2016 میں ہوئی تھی اور صرف 6 ماہ بعد ہی جہیز کے لیے ظلم و ستم کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جمعرات کی رات نکی کو بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بچے کے سامنے آگ لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے والا نوجوان جوڑا قتل
نکی کی بہن کی گواہی
نکی کی بہن کا کہنا ہے کہ کئی برسوں تک ہم پر ظلم ہوتا رہا، سسرالی کہتے تھے کہ شادی میں یہ چیز نہیں ملی، وہ نہیں ملی۔ ہم سے 36 لاکھ روپے مانگتے تھے۔ جمعرات کو مجھے بھی کئی گھنٹے مارا پیٹا گیا اور کہا گیا کہ تم مرو گی تو اچھا ہے، ہم دوسری شادی کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے غزہ میں نیتن یاہو کی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیدیا
پولیس کا رد عمل
خاتون کے مطابق اسی شام میری بہن کو بچوں کے سامنے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، میں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر میں بھی بے ہوش ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں کھدائی کے دوران 4 مزدور جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
مقدمہ درج
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں ہسپتال سے اطلاع ملی کہ ایک خاتون کو جلی ہوئی حالت میں لایا گیا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں خاتون کے سسر، ساس اور دیور کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ملزمان کی تلاش
پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔








