علی امین گنڈا پور کی مبینہ گرفتاری کی خبر پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا سنسنی خیز بیان
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مبینہ گرفتاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی مبینہ گرفتاری کی اطلاعات کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف موسیقار طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
عمر ایوب کا بیان
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عمر ایوب کاکہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کو کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے کے پی کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ علی امین خان کی ضمانت منظور کر لی۔ وزیر اعلیٰ علی امین خان ریاست کا حصہ ہیں جیسا کہ آئین میں بیان کیا گیا ہے۔ رینجرز، پولیس اور مسلح افواج ریاست کے آلہ کار ہیں، کیا پاکستان میں مارشل لاء لگا ہوا ہے؟ یہ کارروائی اس فارم 47 حکومت کے لیے موت کی گھنٹی ہوگی‘۔
پی ٹی آئی کو ٹیگ کرنے کا اقدام
ساتھ ہی انہوں نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی کو ٹیگ کیا۔