قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد قرار
پی سی بی کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان کی آمد کا باب بند، پی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ نئی انتہا کی طرف جا رہی ہے، نئے سیکرٹری جنرل کے لیے کئی نام سامنے آ گئے: صالح ظافر کا تجزیہ
کپتان کی تبدیلی پر وضاحت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان آغا کو کپتان بنانے کی خبروں میں صداقت نہیں، شان مسعود کی جگہ سعود شکیل کو ٹیسٹ کپتان بنانے کی خبر بھی بے بنیاد ہے۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں
ترجمان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کا معاملہ سلیکشن کمیٹی میں بھی زیر غور نہیں آیا، نہ کسی پلئیر کے کنٹریکٹ کی کیٹیگری تبدیل کی گئی۔








