روس کے مشرقی جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
زلزلہ کی شدت
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس کے کریل جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبہ محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گالم گلوچ سے حقوق حاصل نہیں کیے جاسکتے: فیصل کریم کنڈی
زلزلے کی معلومات
’’اے پی پی‘‘ کے مطابق روس کے انتہائی دور دراز مشرقی جزائر کریل میں 6.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ
’’شنہوا ‘‘کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ سوموار کو 6 بجکر 48 منٹ پر روس کے مشرق بعید میں واقع کریل جزائر کے مشرقی حصے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔








