اسلام آباد میں 50 ایکٹر اراضی پر پاکستان کی سب سے بڑی نرسری تکمیل کے قریب، وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ
اسلام آباد میں ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد کے ماحولیاتی تحفظ اور سموگ سے نمٹنے کیلئے احسن اقدام، اسلام آباد میں 50 ایکٹر اراضی پر پاکستان کی سب سے بڑی نرسری تکمیل کے قریب۔ 10 لاکھ پودے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رشید ملک اور نعمان علیم RLK گروپ ITF ماسٹرز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
نرسری کا معائنہ
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پارک روڈ پر واقع سی ڈی اے ماڈل نرسری کا دورہ کیا اور نرسری کے مختلف سکیشز پر ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نرسری کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا اور ماڈل نرسری میں بنائے گئے رین واٹر ہاروسٹنگ تالاب کا بھی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں قدرت کے ساتھ ہونیوالی دہشت گردی کو روکنا ہو گا،درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں عام آدمی کی معیشت پر وار ہے: مصدق ملک
ماڈل نرسری کی اہمیت
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اسلام آباد میں سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل نرسری بنائی جا رہی ہے، ماڈل نرسری مستقبل میں اسلام آباد کے شہریوں کی ہارٹیکلچر ضروریات کو پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ فلاور شاپ اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بالاکوٹ: پولیس نے 2 افغان اغواکاروں کو ہلاک کرکے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرلیا
ٹریننگ اور ترقیاتی کام
وزیر داخلہ نے سی ڈی اے ملازمین کو پودوں کی دیکھ بھال کے لئے ٹریننگ فراہم کرنے کی ہدایت کی اور آذربائیجان ٹیم کو بہترین کام کرنے پر شاباش دی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران جیلوں سے 13 ہزار 500 سے زائد قیدی فرار
نرسری کے ترقیاتی منصوبے
بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال مون سون میں 25000 مفت پودے تقسیم کر چکے ہیں، باکو کے ہارٹیکلچر ماہرین معاونت فراہم کر رہے ہیں، نرسری میں منفرد اور جدید طرز کے کنٹرولڈ وینٹیلیٹڈ گرین ہاؤسز تعمیر کیے گئے ہیں جو پودوں کی نشوونما کیلئے مثالی ماحول فراہم کریں گے۔ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ماڈل نرسری میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
حاضرین کی فہرست
ممبرز سی ڈی اے، اے ڈی سی جی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔








