لاہور: ٹاک ٹاک پر دوستی کا انجام، اغوا ہونے والی لڑکی ڈیفنس سے بازیاب
اغوا کی بازیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قلعہ گجر سنگھ سے اغوا ہونے والی لڑکی کو فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے ڈیفنس رایا سے بازیاب کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا یوم شہادت،فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلح افواج کاشاندار الفاظ میں خراج عقیدت
لڑکی کی حالت
ترجمان ڈولفن کے مطابق بے یار و مددگار پریشان لڑکی ڈیفنس رایا میں کھڑی تھی، جہاں ایف پی یو ٹیم میں مامور لیڈی پولیس آفیسر نے اسے اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر میرے کانٹینٹ سے منفی اثر ہوا ہو تو میں پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا پہلا ولاگ
ٹک ٹاک پر واقعہ کی تفصیل
لڑکی نے فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ کی ٹیم کو ٹک ٹاک پر دوستی کے ذریعے ڈیفنس رایا تک کی آپ بیتی بیان کی۔
پولیس کی کارروائی
لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج ہے۔ فرینڈلی پیٹرولنگ یونٹ نے فوری طور پر 15 سالہ مریم کے والدین سے رابطہ کیا۔ والدین اور قلعہ گجر سنگھ پولیس کے پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ ڈیفنس سی کی حفاظتی تحویل میں دے دیا گیا۔








