پنجاب میں اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں شہری متاثر، 22 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
بھارتی پانی کی رہنمائی سے سیلابی صورت حال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی، بستیاں ڈوب گئیں، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہئے، بشریٰ بی بی دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں: خواجہ آصف
زرعی زمین کا نقصان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں سے پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں میں داخل ہونے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے، 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، سینکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچہ جات کے نقصانات کا اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت چینی کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی، سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید
دریائے راوی اور چناب کی صورتحال
دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 160کیوسک ہو گیا ہے۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے، دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50ہزارکیوسک ہے۔ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے اور ہائی الرٹ پرہیں۔ راوی میں جیسرکے مقام پر سیلاب کا زور کم ہونے لگا ہے، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ52 ہزار کیوسک پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے جدید جنگی حکمتِ عملی کا اہم ترین حصہ سمجھے جانے والے ایویکس طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے بچانے کی ٹیکنالوجی تیار کرلی
چناب اور ستلج کی رپورٹ
پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ صورتحال دریائے چناب میں ہیڈ قادر آباد میں پانی کے دباؤ میں کمی ہو رہی ہے، قادر آباد ہیڈ ورکس میں پانی کا بہاؤ کل کی نسبت 1 لاکھ کیوسک کم ہے، بہاؤ 9 لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے۔ واضح رہے کہ ہیڈ قادر آباد کی صلاحیت 8 لاکھ کیوسک پانی کی ہے، اس لیے صورت حال اب بھی غیرمعمولی ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور یہاں بھی غیر معمولی سیلاب ہے، ہیڈ مرالہ پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، یہاں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 91 ہزار کیوسک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا عطا الرحمان کا آئینی ترمیم معاملے پر جے یو آئی ممبران کو لاپتہ کرنے کا الزام
نارنگ منڈی اور شرقپور شریف کی صورتحال
دریائے راوی نے نارنگ منڈی میں تباہی مچا دی، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی، متعدد دیہات زیر آب آ گئے، کئی دیہات اور ڈیرہ جات کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔
شرقپور کے مقام پر پانی کی سطح مزید بلند ہورہی ہے، راوی کا پانی کناروں سے نکل کر جنگل سے گزرتا ہوا حفاظتی بند کے ساتھ لگ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اموات اور متاثرہ علاقہ جات
سیالکوٹ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد، گجرات میں 4، نارووال میں 3، حافظ آباد میں 2 اور گوجرانوالہ شہر میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
سیلاب سے نارووال کے کئی دیہات زیر آب آگئے، ہزاروں ایکڑپر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ شکر گڑھ میں کوٹ نیناں کے مقام پر راوی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ریلیف کمشنر کی ہدایات
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے صوبے بھر میں مسلسل کوارڈینیشن کو یقینی رہا ہے۔








