پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان اان لائن) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے معمولی کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تباہ کن سیلاب، معاشی ترقی کی شرح میں نمایاں کمی کی پیشگوئی
ممکنہ قیمتوں کی تبدیلی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث ۸۲۲ ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا
دیگر مصنوعات کی قیمتیں
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اپنی ورکنگ آج رات گئے وزارت پیٹرولیم کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھجوائے گا۔
نوٹیفیکیشن کا اجراء
وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔








