علی امین گنڈاپور کی گفتگو خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے پہلے منظر عام پر آئی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد آمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اپنی جماعت کے کارکنوں کے ہمراہ پشاور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی صدارت میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس
گرفتاری کے دعوے اور سرکاری تردید
پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہیں کے پی ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا ہے، لیکن سرکاری ذرائع اس کی تردید کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو
خیبرپختونخوا ہاؤس روانگی سے قبل علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پہنچ گئے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے۔ اب ہم عمران خان سے ملاقات کریں گے، اور عمران خان اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔ ہمارا اختیار محدود ہے، فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے۔"