کراچی: الیکشن ٹریبونل نے 4 یوسیز کے انتخابی نتائج کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے
سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، فرقہ وارانہ مواد کی تشہیر، جلوس کے راستوں میں رکاوٹ اور ڈبل سواری پر پابندی عائد
درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے روبرو 4 یونین کونسلز کے انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کے امیدواروں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھی طالبعلمی دور میں سیاست کرتے تھے، آپ کو راستہ دکھا رہے ہیں، اپنا ٹرمپ کارڈ سنبھال کر رکھیں، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس
درخواست گزار کا موقف
درخواست گزار کے وکیل تیمور مرزا ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ یونین کونسل نمبر6 کے فیصلے سے ٹاؤن چیئرمین کی پوزیشن متاثر ہوسکتی ہے، غیاث احمد عباسی کے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے باوجود مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، 5 ماہ سے درخواست دائر ہے، تاخیر سے عوام کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ڈویلپمنٹ، واٹر اینڈ سینی ٹیشن اور ہارٹیکلچر کیلئے صوبائی اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ
نوٹس کی تفصیلات
ٹریبونل نے الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران اور مخالف امیدواروں کو 24 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
دیگر درخواستیں
واضح رہے کہ دیگر درخواستیں صفورا ٹاؤن کی مختلف یوسیز کے امیدواروں محمد شاہد اور حبیب الرحمان نے دائر کی ہیں، گلشن اقبال ٹاؤن کی یونین کونسل سے واجد احمد خان نے بھی انتخابی عذرداری دائر کی ہے.








