وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی لائر ونگ نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی کے وکیل کی وضاحت

وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، وزیراعلی کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وزیراعلی علی امین کو گرفتار کرنے کی اطلاعات آرہی ہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

وفاق کا پیغام

عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبہ کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

حفاظتی ضمانت کا معاملہ

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دی ہے اور تمام درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس اگر علی امین کو گرفتار کرتی ہے تو یہ توہین عدالت ہوگی۔

Categories: سیاست
Tags:

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...