سہناز گل نے سدھارتھ شکلا کو اپنی ملکیت سمجھا
شہناز گل کی محبت کی کہانی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت پانے والی اداکارہ شہناز گل کا کہناہے کہ وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی پر کشش شخصیت کی وجہ سے ان سے بے حد متاثر تھی اور ان کے مقابلے میں خود کو غیر محفوظ تصور کرتی تھی۔
سدھارتھ کے ساتھ تعلقات کی وضاحت
بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز گل نے بھارت کی معروف فلم ساز فرح خان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کی۔
ظاہری شخصیت کے بجائے اخلاق کو ترجیح
شہناز گل نے کہا کہ میں کسی بھی مرد کی ظاہری شخصیت سے متاثر نہیں ہوتی ہوں بلکہ مرد کے اخلاق و کردار کو ترجیح دیتی ہوں۔
جہاں سدھارتھ سے حسد کا احساس
انہوں نے سدھارتھ کے متعلق اپنے جذبات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ اگر کسی سے بات بھی کرتا تھا تو مجھے اچھا نہیں لگتا تھا۔ سب نے مجھے سدھارتھ کے پیچھے دیوانہ وار بھاگتے ہوئے دیکھا تھا دراصل میں اس کی دیوانی تھی اور اسے اپنی ملکیت سمجھتی تھی۔
حسد کے جذبات کی وضاحت
شہناز نے مزید کہا کہ میں سدھارتھ کی اچھی شکل اور شخصیت سے خوفزدہ تھی، اس لیے جب وہ کسی لڑکی سے بات بھی کرتا تھا تو میرے اندر حسد کے جذبات امنڈ آتے تھے۔ مجھے ڈر لگتا تھا کہ کہیں وہ لڑکی سدھارتھ کو مجھ سے چھین نہ لے اور وہ مجھ سے دور ہوجائے۔
حسد کی عام حالت
شہناز گل نے کہاکہ اگر آپ کا پارٹنر خوبصورت ہو تو حسد کے جذبات خود بخود امنڈ آتے ہیں۔
وفاداری کا عزم
وہ سدھارتھ کے ساتھ وفادار تھیں اور ان کا اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بھی وفادار رہنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے اپنے پارٹنر کے بارے میں مزید کہا کہ ان کا پارٹنر مالی اور پروفیشلی ان کے برابر ہونا چاہیے، وہ اور میں مل کر کھانے کا بل بھی ادا کرے اور ایک دوسرے کو تحائف دینے میں بھی برابر ہوں۔ شہناز نے خیال ظاہر کیا۔
پہلی ملاقات
یاد رہے کہ شہناز گل اور سدھارتھ کی پہلی ملاقات بگ باس سیزن 13 میں ہوئی تھی، جہاں سے دونوں کے درمیان محبت کے جذبات پروان چڑھے تھے۔
سدھارتھ شکلا کا انتقال
بھارتی میڈیا کے مطابق، سدھارتھ شکلا کو 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑا تھا جس میں وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔