دنانیر مبین کی نئی ویڈیو؛ سوشل میڈیا صارفین برہم
دنانیر مبین کی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو
کرچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) "ہماری پاری ہو رہی ہے" سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سوشل میڈیا سٹار اور اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 2 مختلف مقامات پر مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
ویڈیو کی تفصیلات
دنانیر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی ٹرانسفارمیشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پہلے بغیر میک اپ اور پھر مکمل گلیمرس انداز میں نظر آئیں۔
ویڈیو میں انہوں نے مذاقاً کہا کہ "پٹھان خون ہے، ہڈیاں اور پلیٹیں دونوں توڑ سکتی ہوں"۔
یہ بھی پڑھیں: تنوشری دتا کو بگ باس کیلئے کتنے کروڑ معاوضے کی آفر ہوئی؟ خود ہی بتا دیا
مداحوں کی رائے
مگر مداحوں کی رائے اس بارے میں کچھ اور رہی۔ کئی صارفین نے انہیں ہانیا عامر سے مشابہ قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ "اتنی بڑی ایکٹریس ہوکر یہ کیوں کر رہی ہیں؟"۔
کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ وہ بالی ووڈ یا پنجابی فلم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
انسٹاگرام پوسٹ








