26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
راولپنڈی کی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج کیس کی سماعت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان 60 برس کے ہوگئے
سماعت کا التواء
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کنزہ ہاشمی اور صبا فیصل کے درمیان کیا رشتہ ہے؟
دیگر ملزمان کی ضمانت
عدالت نے نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کی ہے۔
پرچہ کی حالت
واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ راولپنڈی صادق آباد میں مقدمہ درج ہے.








