آصف علی کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، شاداب اور سرفراز نے کیا کہا؟
آصف علی کی ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے یکم ستمبر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے بعد ان کے ساتھی کرکٹرز نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آدمی کے تکیے کے نیچے سے ایسی چیز نکل آئی کہ نیند کے ساتھ ہوش بھی اڑ گئے
آصف علی کی شکرگزاری
آصف علی نے کہا کہ میرے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں میری حوصلہ افزائی کی۔ میں اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے خوشی کے لمحوں اور سخت آزمائشوں خاص طور پر ورلڈکپ کے دوران پیاری بیٹی کی وفات جیسے وقتوں میں مجھے سنبھالا۔ آپ کی طاقت نے مجھے آگے بڑھنے کی ہمت دی۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت حسین سے علماء ومشائخ کے 20 رکنی وفد کی ملاقات
آنے والی منصوبہ بندی
آصف علی کا کہنا تھا کہ میں انشا اللہ اپنا شوق جاری رکھتے ہوئے ڈومیسٹک اور لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ’’مریم کے مہمان دستر خوان‘‘ سج گئے، خوشی کا سماں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار تشکر
ساتھی کرکٹرز کی نیک خواہشات
آصف علی کی ریٹائرمنٹ پر شاداب نے سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا 'آپ کو ریٹائرمنٹ مبارک ہو، زندگی کے اگلے سفر کے لیے آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں'۔

اس کے علاوہ سرفراز نے بھی سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا 'شاندار کیرئیر پر آصف آپ کو مبارک ہو، آپ کی آنے والی زندگی بہت کامیاب رہے'۔
آصف علی کی کرکٹ کیریئر
واضح رہے کہ آصف علی نے 21 ایک روزہ اور 58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے پاکستان کے لیے آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیلا تھا۔








