تک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والے ملزم حسن زاہد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے والے حسن زاہد پر ایک اور لڑکی نے مقدمہ درج کرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں دفاعی نمائش، چینی لڑاکا طیارہ جے 10CE دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا
مقدمے کی تفصیلات
پبلک نیوز کے مطابق تھانہ شالیمار کی حدود ای الیون میں لڑکی کو ہراساں اور تشدد حسن زاہد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے مقدمے میں الزام عائد کیا کہ سی الیون سے ایف الیون اپنے عزیز سے ملنے جا رہی تھی۔ ایف الیون میں ایک ریو گاڑی نے آگے آ کے روکا۔ ملزم حسن زاہد نے مجھ پر پستول تان لیا۔
دباؤ اور دھمکیاں
خاتون نے مقدمے میں کہا ہے کہ ملزم نے پہلا مقدمہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔ ایف آئی آر واپس نہ لی تو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ملزم نے میرا پرس بھی چھین لیا، جس میں 45 ہزار اور دیگر دستاویزات موجود تھیں۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔








