پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
تحریک انصاف کے مزید اراکین اسمبلی کے استعفے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مزید 28 اراکین اسمبلی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ، پنجاب کے 6 اضلاع میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
استعفے کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین نے اپنے استعفے اسپیکر آفس میں جمع کروا دیے ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کا ٹیسٹ فارمیٹ میں ہیڈکوچ کون ہونا چاہیے؟ وسیم اکرم نے بتادیا
چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والے اراکین
کمیٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے والوں میں جنید اکبر، عامر ڈوگر، ثنا اللہ مستی خیل، ڈاکٹر ضیا الدین، جاوید اقبال اور حاجی امتیاز احمد شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فائر فائٹرز آزمائش کی گھڑی میں روشنی بن کر سامنے آتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
مستعفی اراکین کی مجموعی تعداد
پی ٹی آئی کے مزید 28 اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی پی ٹی آئی اراکین کی تعداد اب 47 ہوگئی ہے۔
پارٹی کی ہدایات
واضح رہے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ممبران اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں۔








