پنجاب میں سیلاب سے 46 افراد جاں بحق
پنجاب میں سیلاب کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سیلاب سے اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ مجموعی طور پر سیلاب سے 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا 2025 کے لیے پاکستان سمیت بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان
ریلیف کیمپس اور متاثرہ افراد
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب، عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ اب تک پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار 944 موضع متاثر ہو چکے ہیں۔ ریلیف کیمپس میں 25 سے 30 ہزار لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 10 لاکھ سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، چیئر مین پی ٹی آئی
دریائے راوی کی حالت
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آرہا ہے۔ جب تک چناب میں پانی کم نہیں ہوگا، اس وقت تک راوی کا پانی چناب میں شامل نہیں ہوگا۔ دوسری جانب، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 130 کیوسک ہے۔
دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی معلومات
دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 580 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج ایک لاکھ 57 ہزار 580 کیوسک ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کی آمد اور اخراج 85 ہزار 980 کیوسک ہے۔








