پشاور میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا
پشاور میں خوف ناک واقعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بٹ خیلہ میں گھریلو تنازع پر داماد نے اپنے سسر، بیوی سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر معمولی بارشوں کے دوران پنجاب انتظامیہ نے سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں: عظمیٰ بخاری
واقعے کی تفصیلات
لیوی ذرائع کے مطابق واقعہ ڈھیری جولگرام کنڈکو میں رات دو بجے کے قریب پیش آیا، جہاں منصور ولد ظریف اللہ سکنہ میخ بند نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں سسر اور بیوی سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈائی پاکستان آج ٹوسان ہائبرڈ آفیشلی طور پر لانچ کرے گی۔
جاں بحق افراد کی شناخت
جاں بحق افراد میں شاہ زمین گل ولد سعید گل، سعید گل ولد میاں گل، نازش زوجہ منصور، امیر زادگئ زوجہ شاہ زمین، مہر زمینہ زوجہ سعید گل شامل ہیں۔
تحقیقات کا آغاز
لیوی فورس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔








