پارک ویو سوسائٹی کے اندر صفائی کا نظام مکمل، لوگ اپنے گھروں کو جارے ہیں، شعیب صدیقی
پارک ویو سوسائٹی کی صفائی کا نظام مکمل
لاہور (آئی این پی) استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ پارک ویو سوسائٹی کے اندر صفائی کا نظام مکمل ہوگیا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کو جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Activities Kick Off at Lahore Youth Festival: Showcasing Logos from Various Educational Institutions and Engaging Youth
بنیادی معلومات
شعیب صدیقی نے بتایا کہ تین سو ایکڑ اراضی بانی پی ٹی آئی نے منظور کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کو تباہ کرلیا۔ اسمبلی کے فلور پر آکر بولیں گے تو اس پر ہم بھی جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے کشن گنگا پروجیکٹ کے ذریعے پانی کے بہاؤ کو بھی کم کرنے کی تیاری شروع کر دی
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ پارک ویو سوسائٹی کے اندر صفائی کا نظام مکمل ہوگیا ہے، اور 3 بلاکس میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔ رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے کہا کہ تین سو ایکڑ اراضی بانی پی ٹی آئی نے منظور کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سرکاری و نجی کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
اجلاس کی تفصیلات
انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے دولاکھ ایکڑ جگہ لی ان لوگوں کے نام سامنے آنا چاہیے۔ راوی کے بیلٹ پر سوسائٹی نہیں بنائی گئی، جب ہم بند بنارہے تھے تو ہمارے اوپر دہشت گردی کے پرچے ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگادی
پارٹی کی تنقید
شعیب صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کو تباہ کرلیا ہے۔ اسمبلی کے فلور پر آکر بولیں گے تو اس پر ہم بھی جواب دیں گے۔ اسلم اقبال اور ان کے بھائیوں پر جن کی ایف آئی آر ہیں، ان کا جواب دیں۔
یہ بھی پڑھیں: زیرک سیاستدان ہیں کبھی لوز شاٹ نہیں کھیلتے، سیاست اور عملی زندگی کی اونچ نیچ سے خوب واقف ہیں بلکہ اونچے نیچے راستے کے ماہر کھلاڑی ہیں
حکومت کی مدد کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہمیں سپورٹ کرتی تو پارک ویو میں نقصان نہ ہوتا۔ ہم نے سوا ارب روپے روڈا کو فیس کی مد میں ادا کیا ہے، اور قدرتی آفت آئی ہے، اللہ ہی اس سے نکالے گا۔
سیاست کی خدمت
شعیب صدیقی نے کہا کہ دنیا واقف ہے کہ ہم نے سیاست خدمت کے لیے کی ہے۔ اگر این ایچ اے نے بند باندھنا ہے تو کب کا باندھ چکا ہوتا۔ بہت ساری سوسائٹیز ایسی ہیں جنہوں نے ٹیکنیکل منظوری لی ہے۔ 300 سے زیادہ خاندان ہوٹل میں ٹھہرائے گئے ہیں، اور 3 بلاکس میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔








