صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی
صدر زرداری کی جانب سے بل کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار کمال راشد خان کو فائرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا
بل کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق صدر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020ء سے مؤثر ہوں گی۔
یہ بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدرِ مملکت کو بھیجا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بی ڈی ایس ڈگری 5 سال کرنیکا فیصلہ ، سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا
اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کا اطلاق
چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔
منصوبوں کی پیش رفت
اکتوبر 2022ء میں گوادر منصوبوں کے پیش رفت اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا.








