وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
وزیر داخلہ کا تعزیتی پیغام
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای میں شہری کی ساڑھے 7ارب روپے سے زائد کی لاٹری نکل آئی
دلی ہمدردی اور تعزیت
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنید انوار اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
صبر کی دعا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ والدہ کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین








