قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہو گیا
اسرائیلی حملہ اور قطر کی جوابی کارروائی
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا روس کے سب سے بڑے مغربی برآمدی آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ
حملے کی تفصیلات
گزشتہ روز اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے دفتر پر حملہ کرکے حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کرلی
نقصانات اور ردعمل
اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما حلیل الحیا کے بیٹے اور معاون سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔ قطر نے اسرائیلی حملے کو ملکی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوریا میں سب سے مشکل چیز کیا ہے؟ اور وہ ہے کھانا، جس ہوٹل میں بھی چلے جائیں ریسٹورنٹ والے حصے میں عجیب اور ناگوار سی بو استقبال کرتی ہے۔
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈیلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے بعد فی بیرل 62 ڈالر 63 سینٹ ہوگئی ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت کا تجزیہ
اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 66 ڈالر 39 سینٹ ہوگئی ہے۔








