عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد راضی الاسدی کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مہند غالب محمد راضی الاسدی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: یکم مئی کے میچز سے متعلق اہم اعلان، انتظامات اور ہدایات
عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں عسکری رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سے وکلا کی ملاقات کی درخواست مسترد
دوطرفہ تعاون اور دفاعی تعلقات
اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا اور دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان کی کوششوں کی تعریف
عراقی فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں اور علاقائی امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔








