وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کی ملاقات
ملاقات کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب کے بعد وبائی امراض، 2ہفتے میں 28ہزار افراد متاثر
ملاقات کی تفصیلات
وزارت داخلہ میں آمد پر محسن نقوی نے شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران انسداد منشیات اور باہمی دلچسپی کے امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان انسداد منشیات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، اور اس مقصد کے لیے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب کو نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
وزیر داخلہ کا بیان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام کی تعریف کی، اور شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کو نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کا پہلا چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے انسداد منشیات میں اشتراک کار کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: 52 نئے سٹیڈیمز تعمیر کرنے کے ساتھ ریونیو بڑھانے کیلئے فوڈز سٹریٹس اور دکانیں بنائی جائیں گی، وزیرکھیل پنجاب
انسداد منشیات میں پاکستان کی حیثیت
محسن نقوی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ پاکستان منشیات کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں منشیات سمگل کرنے میں ملوث 400 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 5 ٹن منشیات پکڑی گئی ہے۔ یہ کامیابی مشترکہ کاوشوں اور معلومات کے بروقت تبادلے کی مرہون منت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ بار الیکشن سے پہلے 3امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے
شیخ زید کا عزم
شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ انسداد منشیات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون کو مضبوط بنانا ضروری ہے تاکہ ہم آئندہ نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کر سکیں۔
یو اے ای کے وفد کی تفصیلات
یو اے ای کے وفد میں بریگیڈئر طاہر غریب، ڈائریکٹر ابوظہبی محکمہ انسدادِ منشیات، بریگیڈیئر عمر خلفان، بریگیڈئر خالد علی، بریگیئر ابراہیم جاسم، اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔ اس کے علاوہ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، اور سینئر حکام بھی موجود تھے۔








