کوٹ ادو: تیز رفتار کار اور رکشہ کے درمیان تصادم، 4 جانیں ضائع
کوٹ ادو میں خوفناک حادثہ
کوٹ ادو(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ ادو میں تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرِ ریلوے نے دسمبر تک 100 نئی کوچز سسٹم میں شامل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضلع کوٹ ادو میں تونسہ موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہوگیا۔
متاثرہ افراد
حکام کے مطابق جاں بحق خواتین اور بچے کا تعلق وہاڑی سے بتایا جاتا ہے، نعشوں کو ڈی ایچ کو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا گیا ہے۔








